ابنا: کشیدہ صورتحال کے باعث براول کے کئی علاقوں میں بدستور کرفیو نافذ ہے۔ذرائع کے مطابق ضلع دیر کے علاقے براول کے گاوٴں خراوٴ درہ میں افغان شرپسندوں نے گزشتہ صبح حملہ کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شرپسندوں کی تعداد 8 سو سے ایک ہزار تک ہے جو اپر دیر کے مختلف علاقوں میں پھیل گئے ہیں۔ انہوں نے مختلف علاقوں میں 4 اسکولوں ، 15 دکانوں اور ایک مسجد کو آگ لگادی۔ سیکیورٹی فورسز اور شرپسندوں کے درمیان جھڑپوں کا آج دوسرے روزبھی جاری ہے۔ آپریشن میں سیکیورٹی فورسز اور قومی لشکر کے ساتھ پولیس اہل کار بھی حصہ لے رہے ہیں۔ اپردیر کے علاقوں نصرت درہ ، خراوٴ درہ ، باتور کلے اور سروکلے میں فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ شرپسندوں سے نمٹنے کے لئے براول کیکئی علاقوں میں دوسرے روز بھی کرفیو ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169