ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست نے کہا ہے کہ علاقائی ممالک کو کامیابی تک پہنچنے کے لئے غیر علاقائی طاقتوں کا سہارا نہیں لینا چاہیے بلکہ اپنے عوام کی طاقت و توانائیپر اعتماد کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ دیگر ممالک کے فوجیوں کے ذریعہ اپنے عوام کو کچلنا اقتدار کی علامت نہیں بلکہ عوام اور حکومت کے درمیان باہمی اعتماد،اقتدار کی علامت ہے . رامین مہمانپرست نے کہا کہ علاقہ کے لئے اسرائیل بہت بڑا خطرہ ہے اور حکومتوں کو چاہیے کہ وہ اپنے عوام پر اعتماد کرتے ہوئے صہیونی حکومت کا مقابلہ کریں انھوں نے کہا کہ امریکہ پر اعتماد کرنا بالکل غلط ہے کیونکہ امریکہ نے ہمیشہ اپنے ساتھیوں کو قربانی کا بکرا بنایا ہے ترجمان نے مصر میں آنے والے انقلاب کو بہت بڑی تبدیلی قراردیتے ہوئے کہا کہ مصر ایسی سمت حرکت کررہا ہے جس میں قدرت عوام کے ہاتھ ہوگی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
دنیاکےانصاف پسندوں کامطالبہ: ہائی کمشنر ہیومین رائٹس فیکٹ فائنڈنگ ٹیم بحرین روانہ کرےCLICK