بسم اللہ الرحمن الرحیم
ابنا: یزد کے امام جمعہ مرحوم حجۃ الاسلام آقائ حاج شیخ محمد علی صدوقی کی رحلت کی دردناک اورغم انگیز خبر سنکر مجھےسخت صدمہ اور دکھ ہواہے مرحوم صوبہ میں میرے نمائندے اور یزد کے امام جمعہ تھے ان کی رحلت سے ان کے ساتھی اور اہل خانہ داغدار ہوگئے ہیں ان پر اللہ تعالی کی رحمت اورمغفرت نازل ہو۔
مرحوم نے امام جمعہ ہونے کی حیثیت سے صوبہ یزد کے مؤمن اور انقلابی عوام کی گرانقدر اور اہم خدمات سرانجام دی ہیں جو اللہ تعالی کی بارگآہ میں ان کے لئے رحمت اور بخشش کا سرمایہ ہونگي ۔
میں اس دردناک مصیبت پر مرحوم کے اہلخانہ ، پسماندگان ، صوبہ یزد کے علماء اور اس خطے کے عوام کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالی کی بارگاہ سے صدوقی خاندان کے لئے صبر جمیل اور اجر جزیل طلب کرتا ہوں، یہ ایام شہید آیت اللہ صدوقی کی شہادت کی سالگرہ اوربرسی کے ایام ہیں اور میں ان کی روح پر درود و سلام بھیجتا ہوں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز