ابنا: امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ میں پینٹاگان حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ امریکا نے افغانستان میں فوجی رسد کے روٹ کو تبدیل کردیا ہے اور پاکستان کے بجائے وسط ایشیا کے راستے رسد فراہم کی جارہی ہے۔ 2009 میں نوے فیصدرسد کراچی کی بندرگاہ سے چمن اوردیگر پہاڑی علاقوں کے راستے افغانستان پہنچائی جاتی تھی تاہم رواں برس کے آخرتک سترفیصد رسد کی سپلائی وسط ایشیائی ملکوں کے ذریعے کی جانے لگے گی۔اخبار کے مطابق امریکی حکومت ازبکستان اورقازقستان سمیت دیگر ملکوں سے رسد کی فراہمی کیلئے معاہدوں کووسعت دے رہی ہے اوراس وقت چالیس فیصد فوجی رسد ان ملکوں کے راستے ہورہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز