1 جولائی 2011 - 19:30

کراچی…ایم کیو ایم نے اپوزیشن میں بیٹھنے کیلئے درخواست سیکرٹری سندھ اسمبلی کے پاس دوبارہ جمع کرادی، ایم کیو ایم کے سابق وزیر ڈاکٹر صغیر احمد کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں کوئی رابطہ نہیں ہے۔ ایم کیو ایم کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد کے چیمبر میں ہوا۔

ابنا: اجلاس میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کی نشستوں کیلئے جمع کرائے گئی درخواست پر اعتراض کا جائزہ لیا گیا۔اور درخواست دوبارہ جمع کرانے کا فیصلہ کیا گیا قائم مقام اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے درخواست میں ایم کیو ایم کے 51 اراکین اسمبلی کے دستخط نہ ہونے پر اعتراض کیا تھا۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کی پارلیمانی پارٹی کے صدر سردار احمد کا کہنا تھا کہ ہم اب حکومت کیساتھ نہیں ، اپوزیشن میں بیٹھنا چاہتے ہیں ،جبکہ ڈاکٹر صغیر احمد کا کہنا ہے کہ اعتراض کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے ۔ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر صغیر احمد کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں کوئی رابطہ نہیں ہے۔ایم کیو ایم نے اپوزیشن میں بیٹھنے کیلئے درخواست سیکرٹری سندھ اسمبلی کے پاس دوبارہ جمع کرادی۔سیکرٹری سندھ اسمبلی ہادی بخش برڑو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی کیرول آف پروسیجر میں لفظ اپوزیشن کا ذکر نہیں،اپوزیشن لیڈر،پارلیمانی لیڈر یا سندھ اسمبلی کے اراکین کی نشستوں کی تقسیم کے حوالے سے قانون خاموش ہے، انھوں نے کہا کہ اسپیکر کا استحقاق ہے کہ جس رکن اسمبلی کو چاہے کوئی بھی سیٹ مختص کردے،انھوں نے کہا کہ نشستوں کی الاٹمنٹ کیلئے خواہش مند اراکین اسمبلی کا درخواست پر دستخط ہونا ضروری ہے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت