30 جون 2011 - 19:30

برطانوی حکومت کے خلاف برطانوی ملازمین نے زبردست ہڑتال کی ہے جس کی وجہ سے ہزاروں اسکول بند رہے برطانیہ بھی دیگر یورپی ممالک کی طرح مالی بحران کا شکار ہے۔

ابنا: برطانوی حکومت کے خلاف برطانوی ملازمین نے زبردست ہڑتال کی ہے جس کی وجہ سے ہزاروں اسکول بند رہے برطانیہ بھی دیگر یورپی ممالک کی طرح مالی بحران کا شکار ہے۔دی پبلک اینڈ کمرشل یونین کا کہنا تھا کہ یہ ان کی تاریخ کی سب سے کامیاب ہڑتال تھی جس میں دو لاکھ سرکاری ملازمین شریک ہوئے تھے۔ ہڑتال سے جاب سنٹروں، بارڈر کنٹرول اور پاسپورٹ کے دفاتر میں بھی کام متاثر ہوا۔ انگلستان اور ویلز میں اساتذہ کی تین یونینوں کی طرف سے ہڑتال سے وہاں ہزاروں سکول بند رہے۔ دی پبلک ایند کمرشل یونین کے سربراہ مارک سرووتکا نے کہا کہ پینشن سکیم کا تنازعہ حل نہ ہوا تو موسم خزاں میں چالیس لاکھ ملازمین ہڑتال میں شریک ہو سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ اگر عرب ممالک امریکہ اور برطانیہ کا بائیکاٹ کردیں اور ان ےک خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کردیں تو امریکہ اور برطانیہ کا دیوالیہ ہوسکتا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت