30 جون 2011 - 19:30

نیویارک…دنیا کے سب سے بڑے مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے سابق سربراہ ڈومینک اسٹراس کہن کیخلاف زیادتی کے مقدمے میں ڈرامائی تبدیلی کا امکان ہے۔

ابنا: آج نیویارک کی عدالت میں پیشی کے دوران ڈومینک اسٹراس کی رہائی متوقع ہے۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پراسیکیوٹرز اور ڈومینک اسٹراس کے دفاعی وکلاء کے درمیان گزشتہ روز اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں آئی ایم ایف کے سابق بگ باس کیخلاف الزامات ختم کرنے پر غور کیا گیا۔ اخبار نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ڈومینک اسٹراس پر جنسی زیادتی کا الزام لگانے والی ملازمہ کی خود اپنی ساکھ سوالیہ نشان بن چکی ہے تاہم اس بارے میں مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔ بین الااقوامی مالیاتی فنڈ کے سابق سربراہ آج نیویارک کی عدالت میں پیش ہوں گے۔ الزامات ثابت ہوئے بغیر رہائی ملنے سے ڈومینک اسٹراس کے ، فرانس کی صدارتی دوڑ میں دوبارہ شامل ہونے کے امکانات پھر سے روشن ہوجائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت