28 جون 2011 - 19:30

واشنگٹن ... ایک امریکی اخبار کی رپورٹ میں بعض امریکی حکام کے ان دعووں کی تردید کی گئی ہے کہ اسامہ بن لادن ایبٹ آباد سے القاعدہ کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر چلارہا تھا، امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی اور امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اسامہ بن لادن کا اپنی زندگی کے آخری برسوں میں القاعدہ پر براہ راست کنٹرول نہیں تھا۔

ابنا: ایک امریکی افسر کے مطابق ایبٹ آباد کمپاوٴنڈ سے ملنے والی شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ اسامہ کا القاعدہ کے نوجوان کمانڈروں سے رابطہ نہیں تھا اور نوجوان کمانڈر اکثر اس کے احکامات پر عمل نہیں کرتے تھے۔ نوجوان کمانڈر اسامہ کو ایک خبطی بوڑھا خیال کرتے ہوئے اْس کی بات پر کم ہی توجہ دیتے تھے۔ رپورٹ کے مطابق اسامہ بن لادن کے اہل خانہ اخراجات پورے کرنے کے لئے سونے کے زیورات خریدتے اور بیچتے تھے۔ اسامہ کے گھر کے بجلی اور گیس کے بل ساتھ واقع گھروں کے بجلی اور گیس کے بلوں سے بہت کم تھے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کفایت شعاری سے زندگی گذار رہا تھا یا پھر اسے رقم کی کمی کا سامنا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت