26 جون 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں مسلمانوں کے ایمان کی طاقت کے سامنے ہیچ ہیں۔

ابنا: پارلیمنٹ نیوز ایجنسی کے مطابق علاالدین بروجردی نے تہران میں پاکستان کے علماۓ اہل سنت اور سیاسی پارٹیوں کے سربراہوں کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ عالمی طاقتیں اپنے مفادات کے حصول کے لئے امت اسلامی میں اختلافات و تفرقہ ڈالنے کی کوشش کررہی ہیں اور علماء اسلام کا سنگين فریضہ ہےکہ وہ ان شیطانی سازشوں کو ناکام بنائيں۔ بروجردی نے کہا کہ تہران علمی، صنعتی، ٹیکنالوجی اور اقتصادی میدانوں میں اسلامی ملکوں کی مدد کرنے کو تیار ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کی پیشرفت عالم اسلام کے مفادات اور امت اسلامی کو تقویت پہنچانے کےلئے ہے۔ اس ملاقات میں پاکستان کے سینیٹر اور اہل سنت کے عالم دین مولانا محمد خان شیرانی نے امت اسلامی کو متحد کرنےمیں اسلامی جمہوریہ ایران کی کوششوں کو سراہتےہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ثابت کردیا ہےکہ اسلام سائنسی اور اقتصادی ترقی کے اسباب فراہم کرسکتا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت