25 جون 2011 - 19:30

یوتھ آف پاراچنار نے کہا ہے کہ طوری و بنگش قبائل کرم ایجنسی میں دہشت گرد طالبان کے خلاف سرکاری اداروں کی کاروائی کی بھرپور حمایت کریں گے۔

پریس ریلیز

تاریخ: 26 جون 2011

حوالہ نمبر: YOO/0071

طوری و بنگش قبائل کرم ایجنسی میں دہشت گرد طالبان کے خلاف سرکاری اداروں کی کاروائی کی بھرپور حمایت کریں گے
کرم ایجنسی میں آئے  ہوئے گرینڈ جرگے کے ممبران اور یوتھ آف پاراچنار کی سپریم کونسل کے اراکین کی خصوصی میٹنگ اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوئی جس میں جرگہ ممبران نے کرم ایجنسی میں موجودہ صورت حال اور حکومتی اداروں کے سربراہان کے ساتھ جرگے کی میٹنگ میں طے پانے والے نکات پر گفتگو ہوئی. جرگہ ممبران نے کہا کہ اس دفعہ حکومت کی طرف سے انہیں یقین دلایا گیا ہے کہ ٹل پاراچنار روڈ کھولنے اور محفوظ بنانے کے لئے سیکورٹی ادارے دہشت گرد طالبان کے خلاف جلد از جلد کاروائی کریں گے اور ہم طوری و بنگش قبائل کرم ایجنسی میں قیام امن کے لئے دہشت گرد طالبان کے خلاف آپریشن کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور حکومت کے ان اقدامات کو خوشایند قرار دیتے ہیں. انھوں نے کہا کہ ہم 15 اکتوبر 2008 کو مختلف قبائل کے درمیان طے پانے والے معاہدہ مری پر عملدرآمد چاہتے ہیں اور اس معاہدے کے نفاذ کے سلسلے میں حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے.
انھوں نے یوتھ آف پاراچنار کی تحریک کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔
یوتھ آف پاراچنار کی سپریم کونسل کے اراکین نے جرگہ ممبران کو اپنی تفصیلی رپورٹ پیش کی اور کہا کہ ہم گرینڈ جرگہ ممبران مل کر پاراچنار کرم ایجنسی میں قیام امن کے لئے کوشش جاری رکھیں گے اور کرم ایجنسی میں طالبان کے خلاف حکومتی اداروں کی کاروائیوں کی حمایت کرتے ہیں.
انھوں نے مزید کہا کہ جب تک طالبان کا قلع قمع نہیں کیا جاتا تب تک کرم ایجنسی میں امن کا قیام ممکن نہیں ہے۔
واضح رہے کہ آج یوتھ آف پاراچنار کا احتجاجی کیمپ مسلسل اکھترویں روز بھی جاری رہا. احتجاجی کیمپ میں مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی. طلباء نے یوتھ آف پاراچنار کے احتجاجی طلباء کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا.

حسن جان
میڈیا کوارڈینیٹر
یوتھ آف پاراچنار