ابنا: اس سے پہلے صدر اوباما نے 2009 میں اعلان کیا تھا کہ جولائی دو ہزار گیارہ میں تینتس ہزار فوجی واپس بلا لئے جائیں گے، لیکن امریکی فوج کے اعلیٰ عہدیداروں نے صدر سے افغانستان سے فوج کے انخلا میں مزید ایک سال کی توسیع کی درخواست کی جس پر اوباما نے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کی ہے اور اس سال کے اواخر تک دس ہزار فوجیوں کے انخلا کا اعلان کیا ہے۔
صدر اوباما کا کہنا تھا کہ امن کے قیام کے لئے القاعدہ کا خاتمہ ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت نائن الیون کے واقعے کے بعد سب سے بڑی کامیابی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات میں پیشرفت ہو گی اور جمہوریت کے استحکام کیلئے کام کرتے رہیں گے۔
افغانستان میں تقریباً ایک لاکھ امریکی فوج تعینات ہے ،اور براک اوباما کہہ چکے ہیں کہ اس کا انخلاء جولائی سے شروع ہو جائے گا۔ افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد، ان پر اٹھنے والے اخراجات اور آپریشن میں امریکیوں کی ہلاکتوں پر امریکی کانگریس اور ذرائع ابلاغ میں تنقید ہوتی رہی ہے۔اس جنگ میں امریکاکے ہر سال اربوں ڈالر خرچ ہوتے ہیں جسکی وجہ امریکی معیشت کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز