21 جون 2011 - 19:30

بعض خبروں میں کہا گيا ہے کہ یمن کے ڈکٹیٹر علی عبداللہ صالح کو سعودی عرب سے یمن لانے کے لۓ ایک ہوائي جہاز ریاض گيا ہے اور اسی دوران یمن کے مختلف شہروں میں حکومت مخالف مظاہرے کۓ گۓ ہیں۔

ابنا: حالیہ دنوں میں یمن کے عوام نے وسیع پیمانے پر مظاہرے کرکے علی عبداللہ صالح کے بیٹوں اور رشتے داروں کو بھی یمن سے نکالے جانے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کے مطالبات میں یمن کے ڈکٹیٹر کے بیٹے احمد صالح ، علی عبداللہ صالح کے بھتیجے عمار بن محمد صالح اور یمن کی قومی سلامتی کے ادارے کے سربراہ کا یمن سے نکالا جانا اور قومی عبوری کونسل کی تشکیل بھی شامل ہے۔ یمن کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں کۓ جانے والے حالیہ مظاہروں میں علی عبداللہ صالح کی حکومت کے مخالف سیکڑوں فوجیوں نے بھی حصہ لیا۔ انہوں نے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے یمن کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتےہوۓ ڈکٹیٹر حکومت کی برطرفی کا مطالبہ کیا۔ یمن کے علماء نے بھی ایک بیان جاری کرکے علی عبداللہ صالح کی برطرفی پر تاکید کی ہے۔ یمن کے حالیہ مظاہروں کی ایک اہم خصوصیت یمنی عوام کی جانب سے سعودی عرب اور امریکہ کی مداخلت کی مذمت کیا جانا ہے۔ یمن کے عوام کے نزدیک سعودی عرب اور امریکہ کی مداخلت ہی اس ملک میں قومی عبوری کونسل کی تشکیل میں سدراہ ہے ۔ دریں اثناء یمن کے ایک محقق اور پروفیسر عادل شمیری نے کہا ہے کہ بعض ملکی اور غیر ملکی طاقتیں یمن کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اثرانداز ہونے کی کوشش کررہی ہیں۔ یمن کی بہت سی سیاسی جماعتوں کا کہنا ہےکہ علی عبداللہ صالح کی عدم موجودگي میں قومی عبوری کونسل کی تشکیل اس ملک میں انقلاب کی نجات اور عوامی مطالبات پورے کۓ جانے کے سلسلے میں ایک اہم قدم ہے۔ یمن کی سیاست میں سرگرم شخصیات نے اس ملک کی موجودہ ضروریات کے پیش نظر یمن کی سیاسی جماعتوں سے کہا ہے کہ وہ دور اندیشی سے کام لیتے ہوۓ اختلافات کو ترک کردیں اور قبائلی اور جماعتی تعصبات کو بالاۓ طاق رکھتے ہوۓ ملکی مفادات کو اپنی ترجیح قرار دیں اور عوامی انقلاب کو کامیاب بنانے کے راستے میں قدم آگے بڑھائيں۔ دریں اثناء یمن کے انقلابی جوانوں نے بھی اعلان کیا ہے کہ انہوں نے قومی عبوری کونسل کی تشکیل کے لۓ ایک منصوبہ تیار کر رکھا ہے۔ اس منصوبے کے تحت ایک ایسی قومی عبوری کونسل تشکیل دی جاۓ گی جو ایک سربراہ ، اس کے دو نائبین اور ایسے انہتر اراکین پر مشتمل ہوگی جو صوبوں ، سیاسی جماعتوں اور یمن کے قبائل کے نمائندے ہوں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت