ابنا: سعودی عرب کی حکومت القطیف سمیت مختلف شہروں میں شدید ترین حفاظتی انتظامات کرکے حکومت کے خلاف کۓ جانے والے ہر طرح کے عوامی مظاہروں کو کچل رہی ہے اور یہ حکومت سیاسی مخالفین کے ساتھ سخت رویۂ اختیار کۓ ہوۓ ہے۔ اور موجودہ صورتحال کے خلاف اعتراض کرنے والے سیکڑوں افراد اس وقت سعودی عرب کی جیلوں میں قید ہیں جن کو انتہائي ابتر صورتحال کا سامنا ہے۔ العالم ٹی وی چینل نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں آل سعود دسیوں برسوں سے اس ملک کی دولت اور اقتدار پر قبضہ جماۓ ہوۓ ہے لیکن اس ملک کے عوام معاشی بدحالی کا شکار اور آزادی بیان سے محروم ہیں۔ المنار ویب سائٹ نے بھی اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ آل سعود کو خطے میں اسلامی بیداری کے آغاز سے ہی سعودی عرب میں اپنے اقتدار کے حوالے سے تشویش کا سامنا ہے۔ اور یہ حکومت فریب پر مبنی اقدامات نیز سیاسی اور اقتصادی امور میں ظاہری تبدیلیاں لا کر اس ملک میں عوامی تحریک کو سارے ملک میں پھیلنے سے روکنے کے لۓ کوشاں ہے۔ روئٹرز نے بھی ایک رپورٹ میں کہا ہےکہ آل سعود کے خاندان کو نہ صرف اپنے ملک کی سرحدوں کے اندر اسلامی بیداری کی تحریک پھیلنے کا خوف لاحق ہے بلکہ یہ خاندان بحرین سمیت دوسرے ممالک میں اپنے فوجی بھیج کر ڈکٹیٹر حکومتوں کی حمایت بھی کررہا ہے تاکہ اپنے ملک کی سرحدوں میں عوامی انقلاب کے داخلے کی روک تھام کرسکے۔ دریں اثناء ہمارے نمائندے نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب بحرین اور کویت جیسے خطے کے ممالک میں سلفیوں کی حمایت کرکے فرقہ واریت پھیلانے کے درپے ہے حتی کہ کویت کی بعض شخصیات نے پارلیمنٹ میں سلفیوں کے دباؤ کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ کہا ہےکہ آل سعود کا حمایت یافتہ یہ گروہ کویت کے امور میں سعودی عرب کی مداخلت پسندانہ پالیسیوں کی مخالفت کرنے والے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کر کے ان کو برطرف کرنا چاہتا ہے اور یہ سازش اب تک امیر کویت کی ہوشیاری اور اراکین پارلیمنٹ کے انتباہ کی وجہ سے کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔ خطے کے سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ عظیم اسلامی بیداری کے نتیجے میں خطے کے ڈکٹیٹروں کا زمانہ اب ختم ہوچکا ہے ۔ اور سعودی عرب بھی اس عظیم لہر کا مقابلہ کرنے پر قادر نہیں ہوگا کیونکہ یورپ کے پٹھو حکام عوام کی نظروں میں کوئي حیثیت نہیں رکھتے ہیں۔ اسی سلسلے میں وائٹ ہاؤس کے حکام اور صیہونی حکام نے بارہا خطے میں عوامی تحریکوں کے جاری رہنے پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوۓ آل سعود کی آواز میں آواز ملاتے ہوۓ عوام کو کچلنے کے لۓ ڈکٹیٹر حکومتوں کی حمایت کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز