19 جون 2011 - 19:30

ایرانی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ امریکی اگر عقلمند ہوں تو انہیں افغانستان میں مستقل اڈے قائم کرنے کی کوشش کر کے خود کو ایک طویل مدت دردسر میں مبتلا نہیں کرنا چاہیے۔

ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق بریگیڈیر جنرل احمد وحیدی نے گزشتہ رات افغانستان سے روانہ ہونے سے قبل کابل میں کہا کہ افغانستان میں اڈے قائم کرنے کے لیے امریکی کوشش، علاقے میں تسلط کے نظام کا ایک حلقہ قائم کرنے کی کوشش ہے کہ جس پر علاقے کا کوئی بھی ملک راضی نہیں ہے۔ جنرل وحیدی نے یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ علاقے کے ممالک میں دوسرے ممالک خاص طور پر امریکہ کی موجودگي انتہائي نقصان دہ ہے ، کہا کہ غیرممالک کی موجودگي قومی حاکمیت کی خلاف ورزی اور ان ممالک میں مقامی امن اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ ایران کے وزیر دفاع افغانستان کا دورہ مکمل کر کے تہران واپس پہنچ گئے ہیں۔واضح رہے کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد کسی بھی ایرانی وزیر دفاع کا یہ پہلا دورۂ افغانستان ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت