18 جون 2011 - 19:30

کراچی…کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں چار افراد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

ابنا: پولیس کے مطابق گھاس منڈی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے ،جبکہ گھاس منڈی سے ہی بوری بند لاش ملی۔ بنارس کے علاقے باچا خان چوک سے نامعلوم شخص کی ہاتھ پاوں بندی لاش ملی۔ دوسری جانب سچل کی حدود میں ڈکیتی مزاحمت پر دو افراد زخمی ہوگئے۔ اس سے قبل گزشتہ شب اورنگی ٹاوٴن میں پیٹرول پمپ پر ڈکیتی مارنے والے دو ملزمان پر شہریوں کی جانب سے فائرنگ کردی گئی جس کے نتیجے میں مبینہ طور پردو ڈاکو زخمی ہوگئے۔ ایس پی اورنگی ٹاوٴن خرم وارث کے مطابق ملزمان لوٹ مار میں مصروف تھے کہ وہاں موجود شہریوں نے واردات ہوتے دیکھ کر فائرنگ کردی۔

کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر کافی حد تک قابو پالیا ،رحمان ملک

کراچی…وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ کراچی میں کافی حد تک امن وامان کی صورتحال پر قابو پالیا گیا ہے، رحمان ملک کا کہنا ہے کہ رینجرز اہلکاروں کو چھرے پر کپڑاڈال کراور ہتھکڑیاں لگاکر عدالت میں پیش کرنا صحیح نہیں ۔کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ پولیس نفری کم ہونے کی وجہ سے رینجرز کے خدمات حاصل کی جاتی ہیں اور وہ پولیس کے بلانے پر ہی وہ آتے ہیں۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں حالات بہت بہتر ہونگے ،انھوں نے کہا کہ پاکستان پر دشمنوں نے حملہ کیا ہوا ہے ، پوری قوم، سول سوسائٹی ، فورسز اور میڈیا نے مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہے ، میڈیا سے درخواست کرتا ہوں کہ قومی سلامتی کے اشوز پر کمپرومائز نہ کریں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ ختم کرنے میں پولیس اور رینجرز کے جوانوں نے بہت کام کیا جس پر فخر ہے کسی ایک کے عمل کی ذمہ داری پوری رینجرز پر نہیں ڈالنا چاہیے اور انھیں ڈی مورالائز نہیں کرنا چاہیے ، فورسز کو ڈی مورالائز کیا تو سرحدوں کا دفاع کون کرے گا رینجرز اہلکاروں کو دہشت گردوں کی طرح چہرے پر کپڑے ڈال کر اور ہتھکڑی لگاکر عدالت میں پیش کرنا درست نہیں، ان کی تذلیل نہیں کرنی چاہیے ۔ انھوں نے بتایا کہ پی این ایس مہران پر حملے کے دوران مارے جانے والے دہشت گردوں کی ڈی این اے پروفائلنگ ہوئی ہے جسے آج دیکھوں گاحملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔انھوں نے کہا کہ پی این ایس بابر اور بھارتی جہاز کے ہونیوالے واقع کی رپورٹ مانگی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت