16 جون 2011 - 19:30

تہران کی مرکزی نماز جمعہ آيت اللہ سید احمد خاتمی کی امامت میں ادا کی گئي۔ خطیب جمعہ تہران نے لاکھوں نمازیوں سے خطاب میں کہا کہ امریکہ اور برطانیہ سب سے زیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ آیت اللہ سید احمدخاتمی نے تیس برس قبل تہران میں جمہوری اسلامی پارٹی کے ہیڈ کوارٹر میں بم دھماکے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دہشتگردانہ بم دھماکہ ایم کے او گروہ نے کیا تھا اور برطانیہ اور امریکہ نے اس گروہ کو دہشتگردوں کی فہرست سے نکال دیا ہے۔

ابنا: خطیب جمعہ تہران نے کہا کہ ایم کے او دہشتگرد گروہ کے ہاتھوں ایران میں بارہ ہزار اور عراق میں پچیس ہزار افراد مارے گئے ہیں لیکن امریکہ اور برطانیہ اس دہشتگرد گروہ کی حمایت کر کے انسانی حقوق کی سب سے زیادہ مخالفت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان اور عراق میں امریکہ کی فوجی موجودگي کو اس ملک کی کبھی نہ ختم ہونےوالی سامراجی حرص و ہوس کی نشانی قراردیا، انہوں نے کہا مغربی سامراج تمام ملکوں پر قبضہ کرنا چاہتا ہے ۔ انہوں نے آزاد ضمیر قوموں سے اپیل کی کہ اپنی عزت وسربلندی کے تحفظ کے لئے جارحین کو اپنے ملکوں سے نکال دیں۔خطیب جمعہ تہران نے کہا کہ امریکہ نے افغانستان کی حکومت سے کہا ہے کہ اگر چاہتے ہو کہ ملک میں امن و امان قائم رہے تو اپنےملک میں امریکہ کے فوجی اڈے بنانےہونگے۔ انہوں نے کہا کہ عراق میں امریکہ کے معاہدے کے ختم ہونے کے باوجود بھی امریکہ عراق میں اپنی فوجیں تعینات رکھنے کے درپے ہے۔ انہوں نے بحرین میں سعودی جارحیں کے جرائم کو وحشیانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آل خلیفہ کی حکومت سعودی عرب کی حمایت سے نرسوں اور ڈاکٹروں کو بھی گرفتار کر کے ان پرمقدمہ چلارہی ہے جوکہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے لیبیا کے حالات کو بھی امریکہ اور اسکے اتحادیوں کی شیطانی چالوں کا نتیجہ قراردیا، انہوں نے کہا کہ نیٹو لیبیا کی بنیادی تنصیبات پربمباری کرکے ایک پٹھو حکومت لاکر اس ملک کا تیل ہڑپ کرنا چاہتا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت