ابنا: 28 سالہ شفیع اللہ کا تعلق شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ سے تھا شفیع اللہ نے ایک سال قبل گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان سے جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن کی ڈگری حاصل کی اورکچھ عرصے تک ایک نجی نیوز ایجنسی سے منسلک رہا۔ تاہم حال ہی میں انگریزی روزنامہ دی نیوز کے پشاور بیورو میں بحیثیتٹرینی رپورٹر کام کر رہا تھا۔ 11جون کوخیبرسپر مارکیٹ پشاورمیں ہونے والے دھماکوں میں شدید زخمی ہوگیا تھا اور اس کا جسم بری طرح جھلس گیا تھا۔ اسے طبی امداد کے لئے برن سنٹر واہ کینٹ میں رکھا گیا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ اس کا جسد خاکی میران شاہ پلنگ زئی روانہ کر دیا گیا ہے جہاں اس کی نمازجنازہ سہہ پہر تین بجے ادا کی جائیگی۔ خیبر سپر مارکیٹ دھماکوں میں جاں بحق ہونے والے صحافیوں کی تعداد دو ہو گئی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز