16 جون 2011 - 19:30

ڈیرہ اسماعیل خان…ملک کے مختلف شہروں میں حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے یوم ولادت کے سلسلے میں جشن مولود کعبہ کی تقریبات منعقد کی گئیں۔اس موقع پر 222 مستحق جوڑوں کو رشتہ ازدواج میں باندھا گیا۔

ابنا: جبکہ کوٹ ادو میں سیلاب سے متاثرہ 100 خاندانوں کو مکانوں کی چابیاں پیش کی گئیں۔یوم ولادت حضرت علی ابن ابی طالب کے سلسلے میں مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں سماجی تنظیم کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ 80 جوڑوں کی شادی کی تقریب منعقد کی گئی ،، تقریب میں سیلاب سے متاثرہ سو خاندانوں میں مکانوں کی چابیاں بھی تقسیم کی گئیں۔لیہ میں چالیس جوڑوں کی شادی کرائی گئی اور ڈیرہ اسماعیل خان کے علا قے شاہ داوٴد میں حسینی فاوٴنڈیشن نے 50مستحق جوڑوں کو رشتہ ازدواج میں باندھا۔ اسی طرح کوہاٹ کے نواحی علاقے استرزئی بالا کے مرکزی امام بارگاہ میں 50 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیاں کرائی گئیں۔ اس موقع پر دولہنوں کو ایک ایک لاکھ روپے کا جہیز بھی دیا گیا۔ ادھر سرگودھا کے مختلف مام بارگاہوں میں حضرت علی کے یوم ولادت کے سلسلے میں محافل اور جلسوں کا انعقاد کیا گیا۔ خیرپور کے مرکزی امام بارگاہ انجمن حیدری میں جشن مولود کعبہ منعقد کیا گیا۔ جشن میں حضرت علی کی شان میں قصیدہ خوانی کی گئی، عقیدت مندوں نے حضرت علی کے نام کے اعداد کے حوالے سے 110 پونڈ کا کیک بھی کاٹا۔ قبایلی علاقے پاراچنار میں جشن مولود کعبہ کے موقع پردو روزہ سرکاری تعطیل کا اعلان اور تین روزہ جلسے کا اہتمام کیا گیا۔ جشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام نے حضرت علی کی سیرت پر روشنی ڈالی۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت