ابنا: اطلاعات کے مطابق منگل کو چمن میں نیٹو فورسز کیلئے تیل اور دیگر سامان لیکر جانے والے کنٹینرز اور ٹینکرز کی پارکنگ میں نامعلوم افراد نے تخریب کاری کی غرض سے بم نصب کر رکھا تھا جسے فرنٹیر کور کے عملے نے خفیہ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ ناکارہ بناکر قبضے میں لے لیا۔ فرنٹیئر کور کے ذرائع کے مطابق بم 2کلو گرام وزنی تھا۔ دریں اثناءمنگولی ریلوے سٹیشن کے قریب پولیس نے تخریب کاری کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 40کلو گرام وزنی بم ناکارہ بنا دیا۔ پولیس کے مطابق منگل کو نامعلوم افراد نے منگولی ریلوے سٹیشن کے قریب ریلوے پٹڑی پر ٹرین کو نشانہ بنانے کیلئے 40کلو گرام وزنی بم نصب کر رکھا تھا۔ دریں اثناء بارکھان میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائر کئے گئے راکٹ کھلے میدان میں گر کر زوردار دھماکوں سے پھٹ گئے۔ پولیس کے مطابق بارکھان میں نامعلوم افراد نے قریبی پہاڑوں سے 3راکٹ کے گولے فائر کئے جو حاجی کوٹ میں کھلے میدان میں گر کر زوردار دھماکوں سے پھٹ گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے۔
15 جون 2011 - 19:30
News ID: 247698
کوئٹہ (بیورو رپورٹ)چمن میں فرنٹیئر کور کے عملے نے تخریب کاری کی کوشش ناکام بناتے ہوئے نیٹو کنٹینر پارکنگ میں نصب 2کلو گرام وزنی بم ناکارہ بنا دیا۔