15 جون 2011 - 19:30

ملت بحرین اپنے مطالبات پر تاکید کرنے کےلئے کل جمعے کو ملک گير مظاہرے کرے گي۔

ابنا: بحرین کے انقلابی رہنماوں نے العالم سے گفتگو میں کہا ہےکہ کل بحرین میں مظاہرین کئےجائيں گے۔ بحرینی انقلابی رہنماوں کے مطابق عوام کا احتجاج جاری رہنا آل خلیفہ کی حکمت عملی کے ناکام ہونے کی علامت ہے۔ ایک انقلابی رہنما فاضل عباس کے مطابق آل خلیفہ نے ہزاروں افراد کو مظاہروں میں شرکت کرنے کے الزام میں کامون سے برطرف کردیا ہےجس سے بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔درایں اثنابرطانیہ کے صحافی اور سیاسی مبصر نے کہا ہے کہ آل خلیفہ کے کارندے بحرینی ڈاکٹروں کو جسمانی ایذائيں پہنچارہےہیں ۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق پیٹریک کاکبرن نے انڈی پینڈنٹ اخـبار میں رپورٹ دی ہےکہ آل خلیفہ کی حکومت نے گرفتار شدہ ڈاکٹروں اور نرسوں کو جسمانی ایذائيں پہنچاکر اعترافات لئےہیں۔ کاکبرن نے کہا کہ بحرین ڈاکٹروں اور نرسوں نے کہا ہےکہ انہیں جسمانی ایذائيں پہنچاکر جھوٹے اعترافات لئے گئےہیں۔ ان ڈاکٹروں اور نرسوں نے بتایا ہے کہ آل خلیفہ کے کارندوں نے انہیں گھنٹوں کھڑا رکھاتھا اور نیند سے محروم کردیا تھا یہاں تک کہ انہیں آل خلیفہ کی حمایت میں بیانات قلم بند کروالئے۔ بحرینی حکومت نے سترہ ڈاکٹروں پرحکومت کی سرنگونی کی کوششوں کا الزام لگا ہے جبکہ ان ڈاکٹرں نے صرف زخمیوں کا علاج کیا ہے ۔بحرینی حکومت کے قوانین کے مطابق گرفتار شدہ افراد کو وکیلوں کی خدمات لینے کا حق نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت