14 جون 2011 - 19:30

لاہور…ملک کے بیشتر علاقوں میں پیٹرول کی قلت برقرا ر ہے۔ آئل ریفائزیز کی جانب سے پیڑول کی سپلائی کم ہونے کے باعث لاہور میں دسویں روز بھی پیڑول کی قلت جاری رہی۔ شہری شدید گرمی میں پیڑول کی تلاش میں دن بھر خوار ہوتے رہے۔

ابنا: ادھر وفاقی سیکریٹری پٹرولیم اعجازچودھری نے پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کے سامنے ملک میں پٹرول قلت کی زیادہ ذمہ داری تیل کمپنیوں پر عائد اور اوگرااوراپنی وزارت کوبھی ذمہ دارقراردیتے ہوئے کہا کہ بحران کے خاتمے میں کچھ وقت لگے گا۔ انہوں نے یہ بیان اسلام آبادمیں یاسمین رحمان کی صدارت میں ہونیوالے پبلک اکاونٹس کمیٹی کے اجلاس میں دیا۔ان کاکہناتھاکہ تیل کمپنیوں نے قواعد کے مطابق ذخیرہ نہیں رکھا جس سے قلت ہوئی.۔ لائسنس قواعد کی خلاف ورزی کرنے والی تیل کمپنیوں کو شوکاز نوٹس جاری کردئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ تیل کی قلت پیدانہیں ہونے دی جائے گی ۔ پبلک اکاونٹس کمیٹی نے پٹرولیم قلت کی وجوہات اور ذمہ داروں کے تعین اور اصلاح کی رپورٹ 2 دنوں میں طلب کرلی۔ کمیٹی کو آڈٹ حکام نے بتایا کہ پی ایس او نے تین ریفانریوں کو خلاف ضابطہ سترہ ارب روپے ریفنڈ کیے اور اس کا ریکارڈ آڈٹ کو فراہم نہیں کیا جا رہا۔ پی اے سی نے ریکارڈ دس جولائی سے قبل آڈٹ حکام کو فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ دوسری جانب لاہور میں گذشتہ نو روز سے پیڑول کی قلت کے باعث متعدد پیٹرول پمپس بند پڑے ہیں جبکہ جن پمپوں پر پیڑول مل رہا ہے وہاں موٹر سائیکل اور کار سواروں کی لمبی لمبی لائنیں لگی ہوئی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ جگہ جگہ مارے مارے پھر رہے ہیں لیکن انہیں پٹرول نہیں ملتا۔ آئل کمپنیاں ہی عوام پر رحم کریں اور پیڑول کی فراہی کو تیز کریں۔ دوسری جانب پیڑول پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ کم سپلائی ملنے کی وجہ سے اس صورت حال کا سامنا ہے۔ چیچہ وطنی میں پیٹرول حاصل کرنے والے صارفین کو ایک وقت میں صرف ایک لیٹر پیٹرول دیا جارہا ہے۔ جنوبی پنجاب کے اضلاع خانیوال ،لودھراں، وہاڑی اور مظفرگڑھ میں پیٹرول کی قلت بدستور برقرار ہے۔جبکہ ملتان اور فیصل آباد میں پیٹرول کی قلت میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے۔ شہر کے بیشتر پٹرول پمپس پر پیٹرول دستیاب ہے۔مظفرآباد اور گردونواح میں پیٹرول پمپس پر گزشتہ13روز سے پیٹرول موجود نہیں۔ ڈیرہ غازی خان شہر کے بیشتر پیٹرول پمپز پر پیٹرول دستیاب نہیں جبکہ بعض پمپس پر ملنے والا پیٹرول 120 روپے لیٹر تک فروخت ہورہا ہے۔چیچہ وطنی میں پیڑول کی قلت کے باعث بالخصوص موٹر سائکل سواروں کو مشکلات کا سامنا ہے جن پمپسپر پیٹرول پر پیٹرول دستیاب ہے وہاں پر صارفین کو ایک لیٹر سے زائد پیٹرول نہیں دیا جاتا۔سرگودھا میں پیٹرول کی قلت کے باعث صارفین کو پریشانی کا سامنا ہے۔جھنگ میں پیٹرول کی عدم دستیا بی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے اور اس قلت کی وجہ سے رکشہ ڈرائیوروں کا روزگار بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت