ابنا: کشیدگی والے علاقے اورنگی ٹاوٴن میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔اورنگی ٹاوٴن،قصبہ کالونی،بنارس،کٹی پہاڑی،علی گٹرھ اور اس سے متصل علاقوں میں گذشتہ روز دو گروپوں کے درمیان ہونے والے تصادم اور پرتشدد واقعات کے بعد صورتحال آج بہتری کی جانب آرہی ہے،لیکن آج بھی قصبہ کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔منگھوپیر کے علاقے میں گرم چشمے کے قریب بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوا،فیڈرل بی ایریا کے علاقے طاہر ولا چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوئے،جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے،اورنگی ٹاوٴن کے مختلف علاقوں میں ا?ج پبلک ٹرانسپورٹ بھی چل رہی ہے،جبکہ دکانیں اور پیٹرول پمپس بھی کھل گئے ہیں،البتہ کشیدگی کے پیش نظر پولیس کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا ہے،تاکہ معمولات زندگی کو امن وامان کے ساتھ بحال رکھا جاسکے۔دوسری جانب گلشن اقبال میں واقع اردو یونیورسٹی میں دو طلبہ تنظیموں میں مسلح تصادم ہوا،جس کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں دو نوجوانوں اور ایک پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوئے،اردو یونیورسٹی میں ہونے والے تصادم کے باعث کچھ دیر کے لئے یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی بھی معطل رہی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز