ابنا: پشاور صدر کے مصروف اور گنجان آباد علاقے خیبر سپر مارکیٹ میں رات گیارہ بج کر چھپن منٹ پر ایک دھماکہ ہوا۔ چھوٹے پیمانے پر اس دھماکے کے بعد لوگ امدادی کارروائیوں میں مصروف تھے کہ دوسرا زور دار دھماکہ ہوا۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اور کینٹ اسپتال پہنچا دیا گیا۔ اسپتال میں زخمیوں کو خون دینے کے لئے عوام سے اپیل کی گئی ہے۔خیبرپختون خوا کے صوبائی وزیراطلاعات میاں افتخارحسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرسپرمارکیٹ دھماکے میں چونتیس افراد جاں بحق اور نوے شدید زخمی ہوئے ، دھماکے میں ایک مقامی صحافی شہید ہوا جبکہ کئی پولیس اہلکار بھی زخمی ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو دن میں جگہ نہیں ملی تو انھوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھایا اور دھماکہ کیا۔میاں افتخارحسین کا کہنا تھا کہ دھماکے کا ٹارگٹ کوئی نہیں تھا اور عام لوگوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ایس ایس پی آپریشن اعجاز خان نے کہا ہے کہ بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق خیبرسپرمارکیٹ میں دھماکہ خودکش تھا اور جائے وقوعہ سے کچھ مشکوک لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔اعجاز خان کا کہنا تھا کہ علاقے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات تھے ۔ایس ایس پی آپریشن نے مزید کہاکہ خیبرسپرمارکیٹ اور کے اردگرد سے کچھ مشکوک لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز