8 جون 2011 - 19:30

کراچی…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے قومی اسمبلی میں اعلان کیا ہے کہ وہ کراچی میں رینجرز کے ہاتھوں نہتے نوجوان کی ہلاکت کے معاملے کو خود دیکھیں گے، اس واقعہ پر آج اسمبلی میں ارکان نے احتجاج کیا اور شدید تنقید بھی کی ۔

ابنا:  قومی اسمبلی اجلاس میں کراچی کے حالات پر اے این پی ارکان نے ایوان سے آج بھی بائے کاٹ جاری رکھا ، کراچی میں رینجرز اہلکار کی فائرنگ سے ہلاکت کے واقعہ پر ایم کیوایم کے عبدالقادر خانزادہ نے کہا کہ یہ شدید مذمت کے قابل ہے، مسلم لیگ نون کے خواجہ سعد رفیق کراچی اور خروٹ آباد کوئٹہ کے واقعات کا جذباتی انداز میں ذکر کرتے ہوئے ایک موقع پر آبدیدہ بھی ہوگئے ، اسپیکر نے ان کی تقریر سے بعض سخت الفاظ حذف کرادئے ، وزیراعظم نے خطاب میں کہا کہ رینجرز فائرنگ واقعہ پر وہ خود ایکشن لیں گے تاہم اداروں کے خلاف بری زبان استعمال نہ کی جائے ،اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے بھی رینجرزفائرنگ پر اظہارمذمت کی جبکہ وزیرمملکت شیخ وقاص نے کہا کہ ذمہ دار رینجرز اہل کار کو سڑک پر گولی ماردینے چاہیئے، پیپلز پارٹی کے صمصام بخاری نے کہا کہ رحمان ملک کا یہ بیان غلط ہے کہ نوجوان، رینجرز والوں سے گن چھین رہا تھا،مسلم لیگ نون کے ارکان نے گزشتہ روز نوازشریف کے کوئٹہ نہ جاسکنے پر اسمبلی سے واک آوٴٹ کیا جنہیں بعد میں اسپیکر کی ہدایت پر وفاقی وزیر خورشید شاہ مناکر واپس لے آئے۔

..........

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت