ابنا: شہرزنجبار کو 29 مئی سے قابض عوامی فورسز سے چھڑانے کیلئے سیکورٹی فورسز نے رات گئے کارروائی کی۔
اسپتال ذرائع کے مطابق جھڑپوں میں9 فوجیوں سمیت 15 افرادہلاک ہوئے ،جبکہ 10 سے زائد زخمی ہیں۔
ادھرسعودی عرب میں اطلاعات کے مطابق صدرعلی صالح کے پھیپھڑے حملے میں بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
امریکی حکام کا کہناہے کہ حملے میں صدر صالح کا 40 فیصدجسم جھلس گیا تھا۔
ان کا خیال ہے کہ یمنی آمر پر ہونے والا حملہ مارٹر گولے یا راکٹ کا حملہ نہیں تھا بلکہ بلکہ مسجد میں بم رکھا گیا تھا۔
ان ذرائع نے کہا ہے کہ آمر علی عبداللہ صالح کے یمن واپس لوٹنے کے بارے میں کچھ نہیں کہاجاسکتا۔
ادھر یمنی عوام نے فوری طور پر ملک میں عبوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 33 برسوں سے ملک پر مسلط آمر کو وطن نہیں لوٹنے دیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز