بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق گزشتہ روز نوشہرہ کے علاقے مال روڈ پر واقع بیکری کے اندر ہونے والا دھماکہ خودکش بم حملہ تھا، دھماکے میں 17 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ جاں بحق ہونے والے 15 افراد کی شناخت ہوگئی جبکہ دو لاشیں اب بھی سی ایم ایچ نوشہرہ میں موجود ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے 12 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے جنہیں اسپتال کے انتہائی نگہہ داش وارڈ میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں آٹھ کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ جبکہ جائے وقوعہ سے خودکش بمبار کا سر اور بال بیرنگ بھی ملے ہیں، خودکش حملہ آور کی عمر سترہ سے اٹھارہ برس کے درمیان بتائی گئی ہے۔ دوسری جانب دھماکے کا مقدمہ تھانہ نوشہرہ کینٹ میں نامعلوم شدت پسندوں کے خلاف درج کرلیاگیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز