3 جون 2011 - 19:30

بحرین میں آل خلیفہ کی سکیورٹی فورسز نے انقلابی عوام کو لؤلؤ اسکوائر پہنچنے سے روک دیا۔

ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے انقلابی عوام ایمرجنسی کے خاتمے کے بعد پہلی مرتبہ سڑکوں پرآئے تھے جنہيں منتشر کرنے کے لئے آل خلیفہ کی فورسز نے آنسو گيس کے گولےداغے اور پلاسٹک کی گولیاں چلائيں۔ ادھر سنابس کے علاقےمیں عوام نے مظاہرہ کرکے آل خلیفہ کے خلاف نعرے لگائے۔ بحرینی عوام کا کہنا ہےکہ صرف نام کو ایمرجنسی ختم ہوئي ہے اور سکیورٹی فورسز کے تشدد آمیز رویوں میں کوئي فرق نہیں آیا ہے۔بحرین کی حکومت نے انقلابی عوام سے مذاکرات کرنے کی پیش کش کی ہے لیکن عوام کا کہنا ہے کہ حکومت مذاکرات کرنےمیں سنجیدہ نہیں ہے۔ادھر جنوبی افریقہ میں ہزاروں افراد نے سعودی عرب کے سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کر کے بحرین میں آل سعود کی فوجی مداخلت کی مذمت کی ۔ مظاہرین نے آل سعود کی مذمت کرتےہوئے ملت بحرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت