2 جون 2011 - 19:30

ٹوکیو…عرفان صدیقی…پاکستان پیپلز پارٹی جاپان کے سینئر نائب صدر رانا عامر نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف نہ موقع دیکھتے ہیں نہ محل ،جہاں جاتے ہیں حکومت مخالف پریس کانفرنسز شروع کردیتے ہیں،یہاں تک کہ کسی کے گھر تعزیت کے لئے جائیں تب بھی پریس کانفرنس کرنے بیٹھ جاتے ہیں۔

ابنا: نواز شریف کی جانب سے شہید یاسر عباس کے گھر میں حکومت پر بے جا تنقید پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے رانا عامر نے کہا کہ نواز شریف کم از کم شہیدوں اور ان کے اہل خانہ کو تو بخش دیں، انہوں نے شہید یاسر عباس کے گھر کو بھی میڈیا روم میں تبدیل کردیا۔رانا عامر نے مزید کہا کہ پاکستان کی مثبت ساکھ کو اجاگر کرنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ موجودہ جمہوری حکومت پاکستان کی ساکھ کو بہتر بنانے کیلئے مخلصانہ طریقے سے اپنی پالیسیاں مرتب کررہی ہے جبکہ سانحہ ایبٹ آباد کے حوالے سے پارلیمنٹ کی مشترکہ قرارداد پر ہرصورت عملدرآمد کیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ قرارداد کی روشنی میں ایک آزادکمیشن قائم کردیاگیا ہے اب سیاسی اداکاروں کو چاہیے کہ وہ اس معاملے پر پوائنٹ اسکورنگ نہ کریں اور کمیشن کو آزادانہ طریقے سے کام کرنے دیا جائے تاکہ اس واقعہ کے بارے میں اصل حقائق کو سامنے لایا جا سکے۔ کمیشن تحقیقات مکمل کرنے کے بعد جوبھی تجاویز دے گا وفاقی حکومت ا ن پر عمل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام ایبٹ آباد آپریشن کے لئے قائم کمیشن پر نواز شریف کے اعتراضات کو مستردکرتے ہیں، موجودہ حالات میں نواز شریف کا بیان سیاسی شعور کا عکاس نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت پوائنٹ اسکورنگ کا نہیں ہے بلکہ قومی اداروں کو مضبوط کرنے کا ہے ، میاں نواز شریف کویاسر عباس شہید کے گھر میں بیٹھ کر قوم کو تقسیم کرنے کی باتیں نہیں کرنی چاہیے تھیں، اس سے عوام کے حوصلے کمزور ہونگے ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف شہید یاسر عباس کے گھر تعزیت کے لئے گئے لیکن وہاں بھی سیاست شروع کر دی۔جب تک وہ اپنے غیر سیاسی مشیروں کے چنگل میں پھنسے رہیں گے ،تعمیری و مثبت سیاست کرنے سے قاصر رہیں گے۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت