اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے ایک رکن پارلیمان "جمعہ العطوانی" نے "جہاد و ترقیات تحریک" کے زیر اہتمام عراق کے میسان صوبے میں منعقدہ "کانفرنس برائے امداد ملت بحرین" سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحرین کے عوام نے ظلم اور تاریکی سے نجات کے لئے قیام کیا ہوا ہے تا کہ ان مظالم کا خاتمہ کیا جاسکے جو محبت اہل بیت رسول (ص) کی وجہ سے ان پر ڈھائے جارہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ شعبان المعظم سنہ 1411 ہجری (1991) میں صدام کے مظالم کے خلاف انتفاضہ کا قیام کیا تو صدام نے مغرب کی خاموشی سے فائدہ اٹھا کر اس انتفاضہ کو کچل ڈالا اور آج بحرین کے عوام نے انقلاب کا آغاز کیا ہے تو آل خلیفہ اور آل سعود مغرب کی مجرمانہ خاموشی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس انقلاب کو کچل رہے ہیں اور ہمیں اس مظلوم ملت کی مدد کے لئے اقدام کرنا چاہئے۔ العطوانی نے انکشاف کیا کہ آل خلیفہ حکمرانوں نے ملت بحرین کو کچلنے کے لئے صدام کے فدائیوں سمیت ہزاروں بیرونی کرائے کے ایجنٹ بھرتی کئے ہوئے ہیں۔میسان گورنریٹ کونسل کے سربراہ عبدالحسين عبدالرضا الساعدي نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بحرینی قوم کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا: فلسطینی عوام عشروں سے غاصب صہیونی ریاست کے مظالم کے لئے تکلیف دہ صورت حال کا سامنا کررہے ہیں جبکہ اس مسئلے کے سامنے عرب بادشاہوں کا موقف ہمیشہ سے ایک پِٹا ہوا موقف رہا ہے؛ لیکن اب جبکہ اقوام نے بادشاہوں کے خلاف قیام کیا ہوا ہے تو دنیا کی آنکھیں بحرین کے انقلابی عوام پر گذرنے والے مسائل و مصائب پر بند ہوگئی ہیں اور خبریں بھی صرف مصر اور لیبیا کی قومی تحریکوں کے بارے میں نشر ہورہی ہیں اور اسی صورت حال میں آل سعود اور آل صہیون خفیہ اور اعلانیہ طور پر اس منصوبے کو تقویت پہنچانے میں مصروف ہیں۔ الساعدی نے اس امید کا اظہار کیا کہ علمائے اسلام بحرین کے ستم زدہ عوام کی مدد کے سلسلے میں فعال کردار ادا کریں۔.........../110
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز