اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عبدالرؤف الشائب نے آج جمعرات کو العالم سے بات چیت کرتے ہوئے کہا: آل خلیفہ حکومت بحرین میں فرقہ واریت اور مذہبی منافرت کی ترویج اور دعوے کرکے اس ملک میں فرقہ واریت اور خانہ جنگی کو ہوا دینا چاہتی ہے جیسا کہ اس سے قبل لبنان اور عراق کے دشمنوں نے ان دو ملکوں میں فرقہ واریت پھیلانی کی کوشش کی تھی جو کسی حد تک مؤثر بھی رہی لیکن آخر کار عراقی اور لبنانی قوم نے اس سازشوں کو ناکام بنادیا تاہم لیکن بحرین میں یہ پٹا ہوا مہرہ کارآمد نہیں ہے کیونکہ یہ ایک اٹل حقیقت ہے کہ بحرین میں شیعہ اور سنی پوری طرح سے متحد ہیں۔انھوں نے کہا: آل خلیفہ کی حکومت نے ثابت کردیا کہ یہ حکومت اجنبی قوتوں کی غلام ہے یہاں تک کہ یہ حکومت اجنبی افواج کو دعوت دیتی ہے کہ وہ آکر عوام کے خلاف وسیع جرائم کا ارتکاب کریں۔ الشائب نے مزید کہا کہ بحرینی عوام بیرون ملک بھی انقلاب کی حمایت کے حوالے سے سرگرم عمل ہیں اور بیرون ملک مقیم بحرینی انسانی حقوق کے فعال کارکن، سیاستدان اور قانوندان آل خلیفہ حکمرانوں کا مکروہ چہرہ عالمی رائے عامہ کے سامنے بے نقاب کرنے کے سلسلے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں اور 14 فروری کے انقلابی اتحاد نے بحرین کی اندرونی صورت حال کے بارے میں بہت اہم دستاویزات ان کی تحویل میں دی ہیں جن کی بنا پر آل خلیفہ خاندان کے خلاف عالمی عدالت اور دیگر بین الاقوامی اداروں سے رجوع کیا جارہا ہے اور انہیں آل خلیفہ کے جرائم سے آگاہ کیا جارہا ہے۔ 14 فروری کے انقلابی اتحاد کے ترجمان نے کہا: دنیا دیکھ رہی ہے کہ آل خلیفہ حکومت نسل پرست ہے اور نسل پرستی اور فرقہ پرستی پھیلانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگارہی ہے اور اہل تشیع کے خلاف شدید ترین غیر انسانی اقدامات کررہی ہے۔ یہ حکومت عوام کو منظم انداز سے ٹارچر کررہی ہے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے اور ان کے بنیادی فردی اور قومی حقوق کو ضائع کرتے ہوئے سیاسی مقاصد کی بنا پر بیرون ملکی باشندوں کو شہریت دے رہی ہے اور ان کی مساجد اور امامبارگاہوں کو شہید کررہی ہے حتی کہ ان کی مساجد میں قرآن مجید کو نذر آتش کرتی ہے جبکہ پوری دنیا آل خلیفی حکومت کی ان ساری اعمال کا عینی طور پر مشاہدہ کررہی ہے۔یادرہے کہ حال ہی میں ایک وہابی مفتی نے بحرین کی مساجد میں قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کی نہایت بھونڈے اقدام کو جائز قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ صحابہ بھی قرآن جلایا کرتے تھے!!!۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز