24 مئی 2011 - 19:30

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر واقع سی آئی ڈی تھانے پر خود کش کار بم حملے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک اور 28 افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ پانچ پولیس اہلکار تھانے کی عمارت کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

ابنا: پشاورکے جمرود روڈ پر دھماکہصبح چار بج کر چھتیس منٹ پر ہوا۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسزنے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اورزخمیوں کو طبی امداد کے لیے خیبر ٹیچنگ اسپتال اور لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکے سے تھانے کی دومنزلہ عمارت تباہ ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی تھانے کی دیوار سے ٹکرادی ،اس وقت تھانے میں پندرہ اہلکار موجود تھے۔حملے کی ذمہ داری طالبان دہشت گردوں نے قبول کرلی ہے۔

.............

169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت