19 مئی 2011 - 19:30

پاکستان کے شہر کراچي میں سعودی سفارتکار کی ہلاکت کے بعد سعودی سفارتکاروں کے85 اہلخانہ پاکستان چھوڑسعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

ابنا: سعودی حکام نے کراچی کے قونصل خانے میں تعینات عملے کے اہل خانہ کو واپس بلالیا ہے ، پہلا خصوصی طیارہ کل شام36 سعودی شہریوں کو لے کرروانہ ہوگیا ۔جبکہ ایک اور خصوصی پرواز کل رات گئے سعودی عرب روانہ ہوگی۔کراچی میں سعودی قونصل خانے کے ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں سعودی سفارتکار کے قتل کے بعد کراچی میں تعینات سفارتی اہلکاروں کے اہل خانہ کوسعودی عرب واپس بھیجا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق وطن واپس جانے والے سعودی شہریوں کی تعداد85 ہے اوران میں قونصل خانے کے ملازمین کے اہل خانہ کے علاوہ اضافی سفارتی عملہ بھی شامل ہے۔
 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت