ابنا: شمالی افریقہ اور مشرق وسطی میں بغاوتوں اور مظاہروں کے اس دور میں ان حالات کے اثر سے محفوظ متحدہ عرب امارات میں خصوصی فوج کا پروجیکٹ عالمی توجہ کا باعث بن رہا ہے۔اس پروجیکٹ کے لئے ملکی حکام نے 530 ملین ڈالر مالیت کے معاہدے کی منطوری دی ہے اور اس معاہدے کے مطابق کولمبیا، جنوبی افریقہ سمیت متعدد ممالک سے 800 سابقہ فوجیوں اور پولیس اہلکاروں پر مشتمل ایک یونین کی تشکیل کی جارہی ہے۔ان اہلکاروں کو تعمیراتی مزدوروں کی شکل میں ملک میں داخل کیا جائے گا اور ان کے لئے واحد شرط ان کا غیر مسلم ہونا ہے۔اطلاع کے مطابق اس اسپیشل فورس کو متحدہ عرب امارات دہشت گردی کے حملوں کے ساتھ ساتھ شمالی افریقہ اور مشرق وسطی میں برپاہونے والے انقلابات سے متاثر ہو کر جمہوریت کے حامیوں کے ممکنہ مظاہروں کے خلاف استعمال کرنے کا پروگرام بنایا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ بلیک واٹر نے عراق اور افغانستان جیسے ممالک میں کاروائیاں کیں اور کہا جاتا ہے کہ پاکستان میں بھی اس کے کارکن دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث رہے یہاں تک کہ ریمنڈ ڈیوس کو اسی دہشت گرد تنظیم کا رکن کہا جاتا رہا ہے اس تنظیم کا شمار انسانی حقوق کی پامالی کی وجہ سے شہرت پانے والی تنظیموں میں ہوتا ہے۔عراق پر قبضے کے بعد عراق میں کاروائیوں کا آغاز کرنے والی پہلی اسپیشل سکیورٹی فرم ہے جس نے ایک وقت میں عراق میں امریکی وزارت خارجہ کے لئے بھی فرائض ادا کئے۔اس کمپنی کا نام جس واقعے کی وجہ سے سب سے زیادہ سنائی دیا وہ سال 2007 میں بغداد میں 17 عراقیوں کا قتل تھا۔اس واقعے پر ردعمل میں اضافے پر سال 2009 میں امریکی حکومت نے فرم کے اگریمنٹ کی تجدید نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169
ہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز