16 مئی 2011 - 19:30

پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر نیٹو ہیلی کاپٹرز کے فضائی حملے میں دو پاکستانی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق نیٹو کے ہیلی کاپٹرز پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شمالی وزیرستان میں گھس آئے اور تحصیل دتہ خیل کے علاقے ال واڑہ منڈی میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی ۔ حملے میں دو پاکستانی سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کے لئے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے فوری طور پر شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ پہنچا دیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169