اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر علی لاریجانی نے بین الپارلیمانی یونین کے سربراہ "تھیو بین گوریراب" (Theo Ben - Gurirab) کے نام خط لکھ کر ان سے اس یونین کی جانب سے ایک فیکٹ فائنڈنگ گروپ کی تشکیل اور علاقے کے ممالک میں روانہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے جو خاص طور پر لیبیا، یمن اور بحرین میں خاص انسانی صورت حال کے بارے میں غیرجانبدارانہ تحقیقات کرے۔ڈاکٹر علی لاریجانی، نے اس خط کی ابتداء میں بین الپارلیمانی یونین کی طرف سے اس سال اپریل میں پاناما سٹی میں منعقدہ اجلاس میں شمالی افریقہ اور مشرق وسطی میں رونما ہونے والی نئی جمہوریتوں میں جمہوری اصلاحات اور جمہوریت کی تقویت کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی تجویز کی منظوری کا شکریہ ادا کیا ہے اور لکھا ہے: شمالی افریقہ اور مشرق وسطی میں نصف صدی کی طویل آمریتوں کے رد عمل کی طور پر آہستہ مگر مستحکم اور وسیع البنیاد تحریکیں اور ان تحریکوں کی بدولت آنے والی بیداری، جس کی لہریں پورے خطے پر چھا گئی ہیں، کو وسیع بین الاقوامی حمایت کی ضرورت ہے؛ چنانچہ مقدرات کا فیصلہ کرنے کے مسلمہ حق کے حصول اور جمہوری حکومتوں کے قیام کے لئے ہونے والے مدنی اور پر امن مظاہروں کو کچلنے کے لئے ہر قسم کے جابرانہ اقدامات فوری طور پر بند ہونے چاہئیں۔ تناؤ اور بے چینی کی اس صورت حال میں بین الاقوامی برادری سے بجا طور پر توقع کی جاتی ہے کہ نئی رونما ہونے والی جمہوریتوں کی حمایت کرے۔ لاریجانی نے اس خط میں مزید لکھا ہے: علاقے کے ممالک ـ بالخصوص یمن، بحرین اور لیبیا ـ میں پر امن تحریکوں کو غیر انسانی انداز سے کچلنے کا سلسلہ جاری رہنے کے عمل کی پیش نظر بین الپارلیمانی یونین کا فرض بنتا ہے کہ زیادہ فیصلہ کن موقف اپنائے اور جمہوریت کو پروان چڑھانے کے لئے بین الاقوامی پلیت فارم کی حیثیت اختیار کرے کیونکہ ان ممالک خاص طور پر بحرین کی بحرانی صورت حال نے ان ممالک کے اراکین پارلیمان کو ناپسندیدہ صورت حال سے دوچار کردیا ہے اور کئی اراکین پارلیمان نے مجبور ہوکر استعفے دیئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز