14 مئی 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کےصدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ قوموں کی بیداری دنیا پرحاکم تسلط پسندانہ سامراجی نظام کےخاتمے کا سبب ہے۔

ابنا: صدرجناب احمدی نژاد نے آج تہران میں عالمی اتحاد برائے انسداد دہشتگردی اور منصفانہ امن کے زیرعنوان منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ سامراجی نظام کے خاتمے سے عدل و انصاف کے نفاذ اور انسانوں کی حکومت کا ماحول فراہم ہوجائے گا اور خدا کے لطف وکرم سے قوموں کی بیداری اور استقامت سے سامراجی نظام ختم ہوجائے گا۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہاکہ انصاف پسند اور حریت پسند قوموں کا ھدف انسانی کرامت و وقار کوبحال کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہروں اور پٹھووں کو بدلنے سے دنیا پرحاکم ظالم نظام میں کوئي تبدیلی نہیں آئے گي ۔ صدر احمدی نژاد نے تاکید کی کہ صیہونی حکومت اور امریکہ ختم ہونے والے ہیں اور دنیا میں عدل و انصاف قائم کرنے کےلئے ہمیں تیاری کرنی چاہیے۔ صدرجناب احمدی نژاد نے صیہونی حکومت کو دنیا پرحاکم تسلط پسندانہ نظام کی بنیاد قراردیا اور کہا کہ اگر اس نظام کی اساس ہی نابود ہوجائے تو امریکہ کا تسلط پسندانہ نظام اور اسکے اتحادی بھی نابود ہوجائيں گے۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ عالمی امن و صلح کے سامنے سب سےبڑا خطرہ عالمی سامراج کاہے اور خود غرض، تسلط اور توسیع پسند انسانوں کے اقتدار و تسلط جتنا ہوگا اتنا ہی امن عالم کو نقصان پہنچے گااور دہشتگردی بڑھتی جائےگي۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ وہ لوگ امن و صلح اور انسداد دہشتگردی کے پرچم دار ہوسکتےہیں جوخود عادل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جس قدر عدل وانصاف قائم ہوگا اتنا ہی دہشتگردی اور جارحیت کی بیخ کنی ہوگي۔اس کانفرنس کے شرکاء نے آج صدر احمدی نژاد سے ملاقات بھی کی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169