14 مئی 2011 - 19:30

عرب امارات کی امریکہ نواز حکومت نے مسلمانوں کے قہر و غضب سے بچنے اور مسلمانوں کو کچلنے کے لئے امریکہ کی بدنام زمانہ سکیورٹی کمپنی بلیک واٹر کی فوجی خدمات حاصل کرلی ہیں۔

ابنا: ابوظہبی نے عرب ممالک میں جاری عوامی انقلاب کے پیش نظر بدنام زمانہ امریکی سیکیورٹی کمپنی بلیک واٹر کی خدمات حاصل کر لی ہیں ۔ امریکی اخبارکے مطابق بلیک واٹر ابو ظہبی کے لئے800 اہل کاروں پر مشتمل فورس تیار کررہی ہے جس کا تربیتی کیمپ زید ملٹری سٹی کے نام سے معروف امارات یبیس میں ہے ۔ اس فورس کی تیاری پر تقریباً53 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی ۔ ابتدائی طور پر بلیک واٹر نے کولمبیا اور جنوبی افریقہ سے بھرتیاں کی ہیں جبکہ کچھ ملکوں کے سابق فوجی بھی بھرتی کئے گئے ہیں ۔ بلیک واٹر کی یہ فورس خصوصی آپریشنز کرنے کے ساتھ عوامی تحریکوں کو دبانے میں مدد فراہم کرےگي اگر امارات کے لوگوں نے دوسرے عرب ممالک کی طرح جمہوریت اور آزادی کا مطالبہ کیا تو بلیک واٹر فورسز ان سے نمٹے گي. ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169