ابنا: مرکزی احتجاجی مظاہرہ میمن مسجد کھارادر کے باہر کیا گیا جس میں جمعیت علمائے پاکستان اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی،جے یو پی کے سینئر رہنما مولانا شبیر ابو طالب،جعفریہ الائنس پاکستان اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ آفتاب حیدر جعفری ،جماعت اسلامی کراچی کے رہنما اور فلسطین فاؤنڈیشن کے مرکزی سرپرست رکن راشد قریشی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی سمیت دیگر نے خطاب کیا ۔ رہنماؤں کاکہنا تھا کہ ا سلامی دنیا قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کے لئے تحریک کا آغاز کرے،پاکستان کے عوام القدس کی آزادی کے لئے فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں،یوم نکبہ کی مناسبت سے احتجاجی مظاہروں کو کچلنے کے صہیونی منصوبہ کی شدید مذمت کرتے ہیں ،دنیا بھر میں مسلمان ”یوم نکبہ“کو سراپا احتجاج بن جائیں اور عالمی استعمار امریکا اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے خلاف اپنی شدید نفرت کا اظہار کریں ، انبیاء کی سر زمین فلسطین پر صہیونی غاصبانہ تسلط کے تریسٹھ سال مکمل ہو چکے ہیں لیکن انتہائی شرم کی بات ہے کہ عالمی ادارے بشمول اقوام متحدہ،یورپی یونین،او آئی سی،عرب لیگ اور حقوق انسانی کی عالمی تنظیمیں فلسطینیوں کو انکے جائز اور مسلمہ حقوق کی فراہمی اور غاصب اسرائیل کے غیر قانونی تسلط سے آزاد کروانے میں نہ صرف ناکام رہے ہیں بلکہ مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں جو کہ ایک سوالیہ نشان ہے؟رہنماؤں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے دوہرے معیار کو ختم کرتے ہوئے فلسطین کاز پر اپنے موٴقف کی وضاحت کرے،انھوں نے فلسطینی رہنماء ڈاکٹر عدنان کو فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔اس موقع پر امریکی وصہیونی جھنڈ ے سمیت برطانوی جھنڈا بھی نذر آتش کیا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110