اہل البیت نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ہیومین رائٹس واچ نے آل خلیفی حکمرانوں سے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے جو بحرینی عوام پر آل خلیفہ اور آل سعود قابضین کے تشدد اور ٹارچر کے سلسلے میں عوام اور اپوزیشن کی شکایات سنے اور ان شکایات پر غور کرے۔ ہیومین رائٹس واچ نے اپنے تازہ اعلامئے میں کہا ہے: انسانی حقوق کے فعال اور نامور راہنما عبدالہادی الخواجہ کو ایک مہینے تک حبس بے جا میں رکھنے اور شدید ترین ٹارچر کے بعد آٹھ مئی کو فوجی عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ ان کے چہرے اور بدن پر تشدد کے اثرات بخوبی ہویدا تھے اور ان پر وکلاء اور جیوری کی عدم موجودگی میں مقدمہ چلایا گیا۔ ہیومین رائٹس واچ کے مشرق وسطی کے امور کے ڈائریکٹر "جو اسٹارک = Joe Stork" نے اس سلسلے میں کہا: عبدالہادی الخواجہ کو آل خلیفہ کے جیلروں نے قید تنہائی میں رکھ کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔برطانوی روزنامے انڈپینڈنٹ نے بھی حال ہی میں اپنے شواہد کے حوالے سے رپورٹ دی تھی کہ بحرین میں پر امن مظاہروں کے دوران زخمی ہونے والے بحرینی شہریوں کا علاج معالجہ کرنے والے ڈاکٹروں کو آنکھیں باندھ کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز