ابنا: ڈان نیوز چینل کے مطابق کمیرون منٹر نے حیدرآباد میں سندھ یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کو اسامہ بن لادن کی موجودگي کے بارے میں وضاحت دینی چاہیے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ دہشتگردی سے مقابلے کےلئے پاکستانی قوم جو قیمت ادا کررہی ہے اس سے امریکہ آگاہ ہے اور اس کی قدر کرتاہے۔ امریکی سفیر نے پاکستان کے لئے واشنگٹن کی مالی امداد کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ امریکہ مستحکم اور طاقتور پاکستان چاہتاہے اور دونوں ملکوں کوماضی کو بھلاکر مستقبل پرنظر رکھني چاہیے۔ یادرہے ا مریکی صدر اوباما نے سی بی ایس ٹیلیویژن چینل کو انٹرویو میں کہا تھا کہ اسلام آباد کو اسامہ بن لادن کے نیٹ ورک کے بارےمیں وضاحت دینی چاہیے۔ اسکے علاوہ امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر ٹام ڈینیلن نے بھی کہا کہ پاکستان کو یہ ساری تفصیلات فراہم کرنی چاہیں کہ کس طرح اسامہ بن لادن چھ برسوں تک ایک فوجی اکیڈمی کی عمارت کے پاس زندگي گذارتا رہا۔یادرہےامریکہ دعوے کررہا ہے کہ اسکی اسپیشل فورسس نے ایبٹ آباد میں ایک گھر پرحملہ کرکے اسامہ بن لادن کوقتل کردیا ہے۔ سیاسی مبصرین نے ایبٹ آباد میں امریکی آپریشن کو مشکوک قراردیا ہے۔پاکستان نے اسامہ بن لادن کے کمپاونڈ پر امریکہ کے حملے کو غیر قانونی قراردیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169
9 مئی 2011 - 19:30
News ID: 240844
اسلام آباد میں امریکہ کے سفیر کیمرون منٹر نے حکومت پاکستان سے کہا ہے کہ وہ اپنے ملک میں اسامہ بن لادن کے روپوش رہنے کےبارےمیں وضاحت پیش کرے۔