ابنا: الرسالہ نیٹ کے مطابق رافت ناصیف نے ایک بیان میں سیاسی قیدیوں کو بدستور قید رکھے جانے کے بارے میں خبردار کرتےہوئے کہا کہ فلسطینی انتظامیہ نے حماس کے کارکنوں کو گرفتار کرکےاور انہیں بدستور قید میں رکھ کر قومی مصالحت کے معاہدے کوخطرےمیں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس کی باتوں میں شفافیت کی ضرورت پر تاکید کرتےہوئے کہا کہ ملت فلسطین کو ایسے امور سے مقابلہ کرنا چاہیے جو قومی مصالحت کے معاہدے کےلئے خطرہ بن چکےہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169
7 مئی 2011 - 19:30
News ID: 240544
تحریک حماس کے سینئر رہنما رافت ناصیف نے کہا ہےکہ حماس کے سیاسی قیدیوں کا رہا نہ ہونا قومی مصالحت کے معاہدے کے لئے خطرہ بن سکتا ہے۔