4 مئی 2011 - 19:30

عراق کے شہر حلہ میں ایک خودکش حملے میں کم از کم سولہ افراد جاں بحق اور چالیس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

 ابنا: پولیس حکام کے مطابق خودکش حملہ آور ایک کار میں سوار تھا اور اس نے بارود سے بھری کار ایک تھانے سے ٹکرا دی۔حکام کے مطابق یہ حملہ ایک ایسے وقت کیا گیا جب پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں تبدیل ہو رہی تھیں اور اہلکاروں کی بڑی تعداد عمارت کے باہر جمع تھی۔دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں  زیادہ تر پولیس اہلکار ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169