ابنا: بیان میں بحرین میں ایمرجنسی نافذ کرنے اور ہر قسم کے پرامن مظاہرے پر پابندی عائد کرنے کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قراردیا گیا ہے اسپتالوں میں زخمیوں کی دردناک حالت اور شکنجوں پر بھی سخت اعتراض کیا گیا واضح رہے کہ مارچ کے دوسرے ہفتہ سے بحرینی عوام آل خلیفہ اور آل سعود کے مشترکہ عتاب کا نشانہ بنے ہوئے ہیں بحرینی عوام ملک میں جمہوری نظام اور آزادی کا مطالبہ کررہے ہیں بحرینی عوام کے پرامن مظاہروں کو کچلنے کے لئے سعودی عرب نے اپنے فوجی بحرین بھیجے ہوئے ہیں جنھوں نے بحرین میں وسیع پیمانے پر لوگوں کا قتل عام کیا ہے کئی ہزار افراد جیل میں بند کردیئے گئے ہیں جن میں دس سے زائد افراد شکنجوں میں شہید ہوگے ہیں مجموعی طور پر 40 سے زائد افراد شہید ہوئے ہیں جبکہ ہزاروں زخمی لاعلاج ہیں 80 سے زائد خواتین قید و بند کی صعوبتیں کاٹ رہی ہیںاب تک 30 سے زائد مسجدوں کو شہید کیا جاچکا ہے جبکہ 50 سے زائد امام بارگاہوں کو مسمار کردیا گیا ہے مجموعی طور پر 100 سے زائد مقدس مقامات کو مسمار کیا جاچکا ہے امریکہ کی سرپرستی میں بحرینی اور سعودی حکومت کی بحرینی عوام کے خلاف ظلم و بربریت جاری ہے لیکن عوام بھی اپنے خون کے آخری قطرے تک میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں امریکی ایجنٹوں آل خلیفہ و آل سعود کی شکست اور بحرینی عوام کی فتح یقینی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169
4 مئی 2011 - 19:30
News ID: 240070
حقوق انسانی کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی اینٹرنیشنل نے بحرین میں آل خلیفہ اور آل سعود حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بحرین میں انسانی حقوق کی پامالی اور بحرینی عوام کے قتل عام کو بند کردیں۔