30 اپریل 2011 - 19:30

حزب اللہ لبنان کی مجلس عاملہ کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین نے کہا ہے کہ امریکہ علاقے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں سے غلط فائدہ اٹھا رہا ہے۔

ابنا:بیروت سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق سید ہاشم صفی الدین نے کہا کہ جب بھی امریکہ کسی ملک میں اپنا دبدبہ کھو دیتا ہے اور اپنے ناجائز مفادات حاصل کرنے میں ناکام ہو جاتا ہے تو سلامتی کونسل کی قراردادوں کا سہارا لیتا ہے تاکہ اس طرح سلامتی کونسل سے اپنے مفادات کے لئے فائدہ اٹھا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ بیداری اور آگہی سے امریکہ کی سازشوں اور اس کی قومی اور مذہبی فتنہ انگيزیوں کا مقابلہ کرے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ /169