ابنا: وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر باراک اوبامہ کا پیدائشی سرٹیفکیٹ جاری کرکے ان مخالفین کا منہ بند کرنے کی کوشش کی ہے جو باراک اوبامہ کو امریکی شہری نہیں سمجھتے ہیں۔۔وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر باراک اوبامہ کے امریکہ سے باہر پیدا ہونے کے بارے میں افواہوں کی مکمل تردید کے لیے اب ان کا تفصیلی برتھ سرٹیفیکیٹ جاری کر دیا ہے۔امریکہ میں صرف وہ شخص ملک کا صدر بننے کا اہل ہے جو امریکہ میں پیدا ہوا ہو۔امریکہ میں دائیں بازو کے کچھ حلقوں میں صدر باراک اوبامہکی مقام پیدایش کے بارے کافی عرصے سے افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ان افواہوں کے مطابق باراک اوبامہامریکہ میں نہیں بلکہ اپنے والد کے ملک کینیا میں پیدا ہوئے تھے۔
--------------
169