ابنا: بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سابق سربراہ محمد البرادعی نے اپنی کتاب عصر فریب میں لکھا ہے کہ امریکہ کے سابق صدر جارج بش اور اس کے ساتھیوں پر عراق میں جنگی جرائم کے ارتکاب پر مقدمہ چلنا چاہیے۔ 68 سالہ البرادعی نے اپنی کتاب میں لکھا ہے عراق کی جنگ سے یہ سبق ملا ہے کہ عوام کو فریب دینا صرف چھوٹے ممالک تک محدود نہیں ہے جہاں بے رحم ڈکٹیٹر حکومت کرتے ہیں البرادعی کو 2005 میں امن کا نوبل انعام بھی ملا ہے البرادعی نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں امریکہ کی کوششوں کو ناکام بنایا اور اور ایران کے ایٹمی پروگرام کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے پر تاکید کی اور ایران کے پر امن ایٹمی پروگرام کے بارے میں امریکہ کی غلط پالیسیوں البرادعی نے ہمیشہ سرزنش کی تھی۔
22 اپریل 2011 - 19:30
News ID: 238096
بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سابق سربراہ محمد البرادعی نے اپنی کتاب " عصر فریب " میں لکھا ہے کہ امریکہ کے سابق صدر جارج بش اور اس کے ساتھیوں پر عراق میں جنگی جرائم کے ارتکاب پر مقدمہ چلنا چاہیے۔