20 اپریل 2011 - 19:30

بولان میڈیکل کالج کوئٹہ کے پروفیسر ڈاکٹر ممتاز حیدر نقوی کی شہادت پر بلوچستان کے تمام سرکاری اسپتالوں میں تیسرے روز بھی ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری رہی اور او پی ڈیز بند ہیں۔

ابنا: بولان میڈیکل کالج میں فزیالوجی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر ممتاز حیدر کو 19 اپریل کو شہید کردیا گیا تھا۔ ڈاکٹر ممتاز کے قتل پر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان شاخ نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا تھا۔ اس سلسلے میں آج تیسرے روز سول اسپتال کوئٹہ اور بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال سمیت صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز ہڑتال پر ہیں۔ او پی ڈیز میں کام بالکل بند ہے، تاہم ایمرجنسیز اور وارڈز میں ڈاکٹر موجود ہیں۔ ہڑتال کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دوسری جانب پروفیسر ڈاکٹر ممتاز حیدر کے قتل کے سوگ میں بولان میڈیکل کالج بھی تین روز سے بند ہے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110