اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ اور آل سعود کے اسلام و قرآن دشمن گماشتوں نے منامہ کے "یثرب گرلز ہائی اسکول" پر حملہ کرکے طالبات کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ لیں، انہیں حجاب ہٹا کر پھینکنے پر مجبور کردیا۔ آل سعود اور آل خلیفہ نے اسلامی اور عربی احکام و روایات کو پامال کرتے ہوئے اسکول کو چاروں اطراف سے محاصرے میں لیا اور علاقے کے لوگوں کو اسکول کی طرف جانے سے روک دیا۔ آل خلیفی و آل سعودی گماشتے اسکول کی 9 استانیوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام کی طرف لے گئے۔ 1. دلال عبدالعزيز 2. ندى الحداد 3. ماجدة الموسوي 4. حميدة العصفور 5. آمال عبدالحسين 6. زكية ( معلم زبان عربي) 7. زہراء ( مہلم زبان انگلیسی)8. مہدیہ9. خدیجہ سعید.واضح رہے کہ آل سعود کے درندوں سمیت آل خلیفہ کے بیرونی غنڈوں نے 18 اپریل کو بھی یثرب گرلز ہائی اسکول پر حملہ کیا تھا۔ رپورت کی مطابق اسمبلی کے دوران لڑکیوں نے بادشاہ کے تصویر کو سلامی دینے سے انکار کیا جس کے بعد سکول کے چاروں طرف سعودی خاندان کے قابض درندے اور آل خلیفہ کے بیرونی کرائے کے غنڈے پھیل گئے اور کرائے کے غنڈے سکول میں داخل ہوئے اور دسیوں لڑکیوں کو زبردستی اغواءکر کے لئے گئے جن کی عمریں ہیومین رائٹس واچ کے مطابق چودہ سال سے کم ہیں۔اسلام اور قرآن نیز عربی روایات کے ان دعویداروں نے بحرین میں وہ سب کچھ کر دکھایا ہے جو فلسطین پر قابض اسرائیلی بھی کرتے ہوئے شرماتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
19 اپریل 2011 - 19:30
News ID: 237677
ویسے تو وہابیت کے علمبردار صرف وہابیوں کو مسلمان سمجھتے ہیں اور دوسروں کو کافر سمجھ کر واجب القتل قرار دیتے ہیں لیکن ان کے کرتوت دیکھئے کہ اسلام اور عربی روایات کے برعکس خواتین پر ہاتھ ڈالتے ہیں، انہیں گرفتار کرتے ہیں، اغوا کرتے ہیں اور انہیں بے پردہ ہونے پر مجبور کردیتے ہیں!!