ابنا: جنرل سید یحی صفوی نے آج مھر نیوز سے گفتگو میں کہا کہ یوم مسلح افواج کے پریڈ کا پیغام یہ ہےکہ مسلح افواج اسلامی جمہوریہ ایران کے دفاعی رکن کی حیثیت سے ملک کی ارضی سالمیت اور قومی مفادات اور اسلامی نظام کی کامیابیوں کا تحفظ کرسکتی ہیں۔ جنرل یحی صفوی نے خلیج فارس اور بین الاقوامی سمندروں میں ایران کی موجودگي کو علاقے کی سکیوریٹی اور تیل کی ترسیل کی ضمانت کا باعث قراردیا ۔ انہوں نے کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج مختلف لحاظ سے جس میں افرادی قوت اور فوجی ساز وسامان بھی شامل ہے مشرق وسطی کی سب سے زیادہ طاقتور مسلح افواج شمار ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے جہازوں کی بحیرہ عمان اور آبنائے باب المندب میں بھر پور موجودگي اور ان کا نہر سوئز سے بحیرہ روم کی طرف جانا یہ ظاہر کرتا ہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران نہ صرف اپنی سرزمیں اور قومی مفادات کی حفاظت کرسکتا ہے بلکہ مشرق وسطی میں امن و امان بھی برقراررکھ سکتا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر اعلی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج بالخصوص بحریہ خلیج فارس سے پٹرولیم اور گيس کی سپلائي کی ضمانت فراہم کرتی ہےاور علاقے میں امن برقراررکھنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے ۔
19 اپریل 2011 - 19:30
News ID: 237620
مسلح افواج کے امورمیں رہبرانقلاب اسلامی کے مشیر اعلی جنرل یحی رحیم صفوی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج سب سے زیادہ طاقتور ہیں۔