ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق یمن کے ایک حکومت مخالف رہنما محمد المتوکل نے آج کہا ہےکہ ہم اقتدار کی منتقلی کے سلسلےمیں مذاکرات پر مبنی سعودی عرب کی تجویز کے خلاف ہیں۔ محمد المتوکل نے علی عبداللہ صالح کی برطرفی پر مبنی یمن کے عوام کے مطالبے کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ ہم ریاض میں کسی طرح کے مذاکرات نہیں کریں گے۔ ہم آئندہ دو ہفتوں تک علی عبداللہ صالح کی برطرفی کے خواہاں ہیں۔ واضح رہے کہ یمن کے عوام نے جنوری کے مہینے سے علی عبداللہ صالح کی بتیس سالہ حکومت کے خلاف اپنی احتجاجی تحریک شروع کر رکھی ہے اور وہ علی عبداللہ صالح کی غیر مشروط برطرفی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ یمن کی سیکورٹی فورسز اور عوام کے درمیان اس ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والی جھڑپوں میں ایک سو سے زیادہ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
/110